اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز نے جمعرات کو سرگرم سیاسی شخصیت محسن العواجی اور صحافی عبداللہ المدیفر کی کیس فائل مقدمے کے لئے سعودی عرب کے اٹارنی جنرل اور تحقیقاتی کمیٹی کو بھیج دی ہے اور ان دو سرگرم شخصیات کے میڈیا پر آنے پر پابندی لگا دی ہے- ان دو سعودی باشندوں پر مقدمے کی وجہ، سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی توہین اور ان کی بادشاہت کے دور کے اقدامات پر تنقید بتائی گئی ہے- در ایں اثنا سعودی عرب کے دولت مند شہزادے ولید بن طلال سے وابستہ روتانا ٹی وی چینل سے " فی الصمیم" پروگرام کو بند کر دیا گیا ہے- سعودی عرب کے مشہور بلاگر مجتہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر داخلہ محمدبن نائف اور ولیعہد کے جانشین اور سعودی وزیر جنگ محمد بن سلمان نے "فی الصمیم" پروگرام بند کروانے اور العواجی اور المدیفر کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور ان دونوں سرگرم شخصیات پر مقدمے کا، عبداللہ بن عبدالعزیز پر نکتہ چینی سے کوئی تعلق نہیں ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲